اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے مختلف علاقوں میں حالیہ چار روز کی جھڑپوں میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یوکرین کے محکمۂ انسداد دہشتگردی کے ترجمان نے کیف میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے، حکومت مخالفین کے چھے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شہر نیکولایوکا کو محاصرے میں لے لیا۔ یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو نے گذشتہ ہفتے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ فائر بندی کی مدّت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی جس کے بعد لوہنسک اور دونتسک کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے گئے۔یوکرین کے صدر نے امرکہ کے نائب صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائر بندی، صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ فریقین کی جانب سے فائر بندی کے عمل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس کا احترام کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲